حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے سامنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ ہو رہا تھا تاہم پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا۔
پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچا۔ اور تین مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈنمارک کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریبا چار ہزار شہریوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے میں شرکت کی ۔